Zamin Sb Ka Imambara

ضامن صاحب کا امام باڑہ مغربی بنگال بالخصوص کلکتہ اور مٹیا برج والوں کے لئے مرحوم سید ضامن حسین نقوی کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔مرحوم مخلص' ملنسار' مومن اور سراپا عزادار تھے۔ ان کی زندگی میں اگر نوکری کے بعد کوئی مصروفیات تھیں تو وہ محفلوں اور مجلسوں میں شرکت کی صورت میں تھیں۔ محفل کا زمانہ ہو یا ایامِ عزا کا وقت ہو اور کہیں بھی مجلس و محفل ہو وہ اس میں شریک ضرور ہوتے تھے' خواہ ایک ہی خطیب ایک دن میں مختلف امام باڑوں میں مجلسیں کیوں نہ پڑھے وہ تا بہ مقدور ہر امام باڑے میں شریک ہوتے تھے۔ ایسا ہی کچھ جذبہ ان کی اہلیہ کا بھی ہے۔ اگرچہ ان کی اہلیہ ابھی تک بہ حیات ہیں اور بڑے شان سے عزاداریِ مظلوم کربلا کرتی ہیں- گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن میں جس شان و شوکت اور جس انداز سے ماہ محرم میں مجلسوں کا انہوں نے اہتمام کیا اسے وہی شخص بتا سکتا جس نے اس میں شرکت کی ہو۔ جہاں مرحوم ضان صاحب نے اپنے 450 اسکوائر فٹ کے دو کمرے میں ایک شاندار خمسہ مجالس کا اہتمام کیا وہاں ان کی ایلیہ نے 2مہینے آٹھ دن کے علاوہ ہر ائمہ کی ولادت اور شہادت پر جشن اور مجلس کا اہتمام کرکے خواتین کے قلب و سکون کا سا...